195

گرینڈالائنس مشرف کے رابطے تیز ، شجاعت سے مشاورت

اسلام آباد ( نیوزڈیسک ) پرویز مشرف نے حکومت مخالف گرینڈ الائنس کے قیام کےلئے رابطے تیز کر دیئے ہیں ، اس سلسلہ میں انہوں نے چوہدری شجاعت اور طاہرالقادری کو فون کر کے ابتدائی مشاورت کی ہے، حکومت مخالف دیگر جماعتوں کے ساتھ رابطے اور صلاح ومشورہ کے بعد عیدکے بعد اجلاس بلایا جائے گا جس میں چوہدری شجاعت، پرویز الہیٰ ،ارباب غلام رحیم ، غوث علی شاہ ، ممتاز بھٹو ، مصطفی کمال ، ڈاکٹر طاہر القادری ، شیخ رشید احمد اور عمران خان کو شرکت کی دعوت دی جائے گی، گزشتہ روز اسلام آباد میں آل پاکستان مسلم لیگ کے زیر اہتمام افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں شجاعت ، گوہرایوب نے شرکت کی اس موقع پر پرویز مشرف اور چوہدری شجاعت کے درمیان طویل ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں ملکی صورتحال بالخصوص جے آئی ٹی کے حوالے سے تبادلہ کیا گیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان آئندہ الیکشن کے حوالے سے گرینڈ الائنس بارے صلاح و مشورہ کیا گیا جس میں طے پایا کہ عید کے بعد مسلم لیگی دھڑوں کے ادغام کے لئے دبئی میں اجلاس بلایا جائے گا جس کے بعد پیپلز پارٹی کے علاوہ دیگر تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی، آئندہ دنوں میں پرویز مشرف دیگر رہنماؤں کو ٹیلی فون کر کے اس بار مشاورت کریں گے۔پرویز مشرف نے حکومت مخالف گرینڈ الائنس کے قیام کےلئے رابطے تیز کر دیئے ہیں ، اس سلسلہ میں انہوں نے چوہدری شجاعت اور طاہرالقادری کو فون کر کے ابتدائی مشاورت کی ہے، حکومت مخالف دیگر جماعتوں کے ساتھ رابطے اور صلاح ومشورہ کے بعد عیدکے بعد اجلاس بلایا جائے گا جس میں چوہدری شجاعت، پرویز الہیٰ ، ارباب غلام رحیم ، غوث علی شاہ ، ممتاز بھٹو ، مصطفی کمال ، ڈاکٹر طاہر القادری ، شیخ رشید احمد اور عمران خان کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں