200

شدید بارشیں۔۔۔الرٹ جاری،محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے ملک بھر میں شدید بارشوں کے امکان کی پیشگوئی کی ہے جس کے باعث دریاؤں میں طغیانی کے خطرے کا بھی عندیہ دیا گیا ہے اس سلسلہ میں حکومت نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اضلاع میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو 1122 ‘ پولیس‘ محکمہ صحت‘سول ڈیفنس کے رضا کاروں ‘ محکمہ آبپاشی سمیت دیگر محکموں کے اہلکاروں کو الرٹ رکھیں کسی بھی ہنگامی صورتحالمیں عوام کو فوری امداد کیلئے کام کریں تاکہ کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچا جاسکے محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ ان بارشوں کے پیش نظر دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے جس کی وجہ سے جانی و مالی نقصان کا بھی اندیشہ ہے جبکہ کئی مقامات لینڈ سلائڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے اس لئے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو حفاظتی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں