چترال(ڈیلی چترال نیوز)ڈسٹرکٹ ناظم حاجی مغفرت شاہ ،ڈسٹرکٹ نائب ناظم مولاناعبدالشکور،امیرجماعت اسلامی ضلع چترال مولاناجمشید احمد،امیرعالمی مجلس تحفظ نبوت ضلع چترال وسیکرٹری اطلاعات جے یوائی ضلع چترال مولاناحسین احمد،مولانااسرارالدین الہلال اورمذہبی جماعتوں کے دیگرقائدین نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے ذریعے اسیران ناموس رسالت کی رہائی کے حوالے سے تعاون کرنے پر چیف منسٹرخیبرپختونخواپرویزخٹک ،سینٹرعنایت اللہ خان ،سابق ایم این اے مولاناعبدالاکبرچترالی ،اوربالخصوص آئی جی پی کے پی کے کے نہایت ممنون ومشکورہیں کہ ان کی انتھک کاوشوں اوردلچسپیوں کی وجہ سے معصوم لوگوں کی رہائی ممکن ہوسکی انہوں نے کہاکہ ہم مولاناعطاء الرحمن کے نہایت ممنون ہیں کہ انتہائی کشیدہ حالات میں چترال کادورہ کرکے اسیران کی رہائی میں بھرپورکرداراداکیا۔چونکہ مقامی پولیس اور خاص طورپر ڈی۔پی ۔او چترال نے مقدمہ ہذا کے سلسلے میں ایک فریق کا کردار ادا کرکے نہ صرف عاشقان رسولؐ کے خلاف سنگین نوعیت کے دفعات لگائے بلکہ 21اپریل سے28اپریل تک گرفتار شدگان کو انتہائی تشدد کا نشانہ بنایا اور قانون کے مسلمہ اصول جس کی روسے کسی بھی گرفتار