217

حکومت نے ہڑتالی ڈاکٹروں سے مطالبات کی فہرست مانگ لی، مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کا اعلان

حکومت نے ہڑتالی ڈاکٹروں سے مطالبات اور ممکنہ حل کی تحریری فہرست طلب کرلی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مریضوں کو بہتر علاج کی سہولیات کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ اس حوالے سے محکمہ صحت کا ینگ ڈاکٹرز کو جاری کردہ مراسلہ میں مزید کہا گیا ھے کہ مطالبات کی تحریری فہرست موصول ہونے کے بعد حکومت نمائندوں سمیت ڈاکٹروں کی تنظیموں سے تین نمائندوں پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے گیاس دوران حکومت اندرونی طور پر مطالبات کے قابل عمل ہونے اور اصلاحاتی ایجنڈے کی تکمیل میں رکاوٹ نہ بننے کا جائزہ لے گی۔ مذاکراتی عمل کے دوران مریضوں کو علاج کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی اور نہ کسی قسم کی ہڑتال کی جائے گی۔محکمہ صحت نے ڈاکٹروں کو 10 دن کے اندر اندر معاملات کو حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے بتایا ہے کہ کسی تاخیر کی صورت میں پہلے سے آگاہ کر دیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں