تازہ ترین
Home >> ملازمت کے مواقع >> 80 فیصد اسکالرشپ کے مواقع
Qashqar Lab

80 فیصد اسکالرشپ کے مواقع

چترال/ریجنل آرگنائزیشن فار سپورٹنگ ایجوکیشن (روز) کے دفتر سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق روز چترال نے سال 2017-18 کے لیے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے لیےاسکالرشپ کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے مطابق بائیو میڈیکل انجینئرنگ، ایم ایس سی میتھ، ایم ایس فزکس، ایم فل فزکس، بیچلر ان میڈیا سائنسز میں ایک ایک جبکہ بی بی اے، ایم بی اےاور ڈاکٹر اف فیزیوتھراپی میں دو دو اسکالرشپ دئیے جائیں۔

خواہشمند حضرات 15 جولائی 2017 اپنی درخواستیں مجوزہ فارم کے ساتھ روز کے آفس واقع میر پلازہ پرانا پی آئی اے چوک چترال میں جمع کرواسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات اور معلومات کے لئے www.rose.org.pk ملاحظہ فرمائیں

Print Friendly