223

مسجد قاسم علی خان میں 24 جون کو چاند دیکھنے کیلئے کمیٹی اجلاس طلب

مسجد قاسم علی خان اور مقامی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے 24 جون کو ہفتے کے روز پشاور میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کےلئے اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد ملک میں ایک بار پھر روایت کے مطابق دو عیدیں منانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسجد قاسم علی خان اور مقامی کمیٹیوں نے یہ اعلان پہلا روزہ 27 مئی کو رکھنے کی وجہ سے کیا ہے جس کے مطابق 29واں روزاں 25 کی بجائے 24 جون کو آتا ہے۔رپورٹس کے مطابق اگر 24 تاریخ کو قاسم علی خان کی کسی بھی کمیٹی کو چاند دیکھنے کے حوالے سے شہادتیں موصول ہوئیں تو خیبرپختونخوا کے بیشتر حصوں میں عیدالفطر اتوار کے روز 25 جون کو ہوگی۔یاد رے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اس مرتبہ 25 جون کو اپنا اجلاس پشاور میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں مسجد قاسم علی خان کے نمائندے کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاہم دعوت نامے کے جواب میں مسجد قاسم علی خان کی جانب سے مرکزی کمیٹی کو 24 جون کو ہونے والے مقامی اجلاس میں اپنا نمائندہ  بھیجنے کی دعوت دے دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں