223

کھمشئیے صوبیدار انتقال کرگئے

لاسپور کی معروف شخصیت ریٹائر ڈ صوبیدار سرفراز شاہ المعروف کھمشئے صوبیدار مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے ۔ انھیں آبائی قبرستان سور لاسپور میں سپر دخاک کردیا گیا۔ انکی عمر تقریبا 85برس تھی۔ مرحوم ایک ملنسار اور خوش باش شخصیت کے مالک تھے۔ان کا شمار چترال سکاوٹس کے معروف اور قابل جے سی اوز میں ہوتا ہے۔چترال میں ہنسی مذاق کے حوالے سے وہ پہچانے جاتے تھے۔

ہ چترال کی مزاحیہ تاریخ کا آخری باب بند۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اقرارالدین خسرو
غازی بنگال صوبیدار سرفراز شاہ المعروف کھامشیے ہمیشہ کیلیے ہم سے بچھڑ گیے ہیں,,,
چترال کی تاریخ میں چار ایسے نامور کامیڈین گزرے ہیں,, جنہوں نے ساری زندگی مسکراہٹیں بکھیرنے اور خوشیاں بانٹنے کا  کام کیا,, اور لوگوں کے دلوں میں ایسے بس گیے کہ جدائی کے کئی سال گزرنے کے باوجود لوگ انھیں اب بھی یاد کرتے ہیں,, ان میں

سے ستار مستوج. عبدالجبار المعروف جوکر آف اویون غلام حسین المعروف سوکھا ماسٹر برنس سرفراز شاہ المعروف کھامشیے ۔۔لاسپور بہت مشہورتھے۔۔,,
یہ چاروں حاضر جوابی, بزلہ سنجی اور ظرافت میں اپنا ثانی نہیں رکھتے تھے,, صوبیدار سرفراز شاہ مزاحیہ اداکار کے علاوہ ایک جنجگو سپاہی بھی تھے,, اور چترالی ان چار مجاہدین میں بھی شامل تھے جو 1971 کی جنگ میں والنٹیر جہاد کی غرض سے یہاں سے مشرقی پاکستان گیے تھے,,.پھر وہاں جنگی قیدی بنادیے گیے,, تقربیا سال تک نوے ہزار پاکستانیوں کے ہمراہ ہندوستانی عقوبت خانوں کی صعوبتیں برداشت کیں.. وہ کافی عرصے سے ضغیف العمر اور علیل تھے,, آج پتہ چلا کہ وہ بھی دوستوں کی جدائی برداشت نہ کرکے ہمیشہ کیلیے ہم سے دور اپنے دوستوں کے پاس چلے گیے,, اللہ تعالیٰ سے دعاء ہے کہ مرحوم کے اگلے تمام منازل آسان فرمائے, اور تمام مرحومیں کی مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں ایک ساتھ اعلی مقام عطاء فرمائے.. آمین..

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں