تازہ ترین
Home >> ملازمت کے مواقع >> چترال میں آغاخان یونیورسٹی ہسپتال کراچی،آغاخان میڈیکل سینٹربونی اورٹی ایچ کیوہسپتال گرم چشمہ سے ای ۔ہیلتھ یعنی ٹیلی مشاورت کی سہولت
Qashqar Lab

چترال میں آغاخان یونیورسٹی ہسپتال کراچی،آغاخان میڈیکل سینٹربونی اورٹی ایچ کیوہسپتال گرم چشمہ سے ای ۔ہیلتھ یعنی ٹیلی مشاورت کی سہولت

ذہنی صحت کیاہے؟
WHOکے مطابق مکمل جسمانی ،زہنی اورسماجی طورپرٹھیک رہنے کانام ذہنی صحت ہے جس میں کسی ایک بیماری کاموجودنہ ہونامکمل طورپرصحت یابی نہیں کہلاتی جاتی ہے۔
ذہنی امراض کیاہیں؟
ذہنی بیماری جن سے انسان کے جذبات ،خیالات اوراحساسات میں اس حدتک تبدیلیاںآجائیں کہ اُس کے روزمرہ کے معمولات اوررویہ تبدیل ہو
ذہنی بیماریوں کے چیدہ چیدہ علامات
۱۔بلاوجہ ہروقت پریشانی یاخوف میں مبتلارہنا
۲۔نیند،بھوک اوروزن کاکم یاذیادہ ہونا
۳۔ایک دفعہ کیئے ہوئے کام کوباربارچیک کرنا
۴۔ہروقت اُداس رہنا،روزمرہ کے کاموں میں دلچسپی کم ہونایاہروقت تھکاوٹ محسوس کرنا
۵۔حدسے زیادہ مایوس ہونا،مستقبل تاریک نظرآنااوربعض اوقات خودکشی کے خیالات آنا
۶۔بعض واقات حدسے زیادہ خوش ہونا،بدن میں طاقت بڑھ جانا،خیالات اوربول چال میں تیزی آنا
۷۔بعض اوقات یقین کی حدتک ضروری شکوک وشہبات میں مبتلا ہونا،جیسے فلان میرادشمن ہے اورمیرے خلاف تعویزبنارہاہے
۸۔اپنے اندرآنے والی غیرمعمولی تبدیلیوں کااحساس نہ ہونا
ذہنی بیماریوں کے وجوہات
۱۔فیملی میں بیماری کاموجودہونا
۲۔بچین میں نامساعدحالات کاسامنا،مثلاوالدین سے علیحدگی،جنسی یاجسمانی تشددوغیرہ
۳۔غربت اوردوسرے نامساعدحالات(مثلا،جاب نہ ملناوغیرہ)کاباربارسامناکرنا
۴۔تعلقات میں خرابی (خاندانی ،معاشرتی)
۵۔منشیات کااستعمال
۶۔دائمی جسمانی بیماریاں(مثلاشوگر،بلڈپریشر،گھٹنوں کی بیماریاورکینسروغیرہ)
۷۔دماغ میں کیمیائی مادوں کاکم یازیادہ ہونا
ذہنی بیماریوں کوکیسے روکاجاسکتاہے
۱۔تشخیص اورعلاج
۲۔ذہنی صحت کے مراکزکاقیام
۳۔ذہنی صحت کے حوالے سے آگاہی مہم چلانا
۳۔ایسے افرادتک پہنچناجوبیماری کوتہمت(Stignal)کاشکارہیں
۴۔خاندان کوذہنی بیماری سے متعلق معلومات فراہم کرنااورمریض کی نگہداشت میں شامل کرنا۔

اگرآپ کے خاندان اوررشتہ داروں میں کوئی ذہنی مرض میں مبتلاہے توفوری آغاخان میڈیکل سینٹربونی اورتحصیل ہیڈکواٹرہسپتال گرم چشمہ سے جمعرات اورپیر کے دن رجون اورررابطہ کریں۔
مزیدمعلومات e-Healthاورٹیلی مشاورت کی سہولت کاوقت حاصل کرنے کے لئے ان نمبروں پررابطہ کریں
آغاخان میڈیکل سینٹربونی
فون نمبر:0943-470756اور0943-470116
THQہسپتال گرم چشمہ
فون نمبر:0943-488023
یہ پیغام آغاخان ہیلتھ سروس پاکستان سنٹرل ایشیاء ہیلتھ سسٹم اسٹرنتھیننگ (CAHSS)پروجیکٹ ،گورنمنٹ آکینیڈااورآغاخان فاؤنڈیشن کی مالی معاونت سے پیش کیاجارہاہے

Print Friendly, PDF & Email