179

گلگت،غیر قانونی تجاوزات اور تعمیرات کے خلاف بڑ ے پیمانے پرکریک ڈاون

گلگت /ضلعی انتظامیہ گلگت کا شہرکے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تجاوزات اور تعمیرات کے خلاف بڑ ے پیمانے پرکریک ڈاون ۔دو نجی بنکوں کے طرف سے کئے جانے واے غیر قانونی تعمیرات کو ہٹادی گئیں۔تفصیلات کیمطابق سوموار کے روز اسسٹنٹ کمشنر گلگت نوید احمد کے قیادت میں میونسپل انسپکشن ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کرتے ہوئے بینظیر چوک کے سا تھ متصل نجی بینک اور جوٹیال میں واقع نجی بینک کی طرف سے کئے جانے والے روڈ کے ساتھ غیر قانونی تعمیرات کوہٹادی گئیں اور بنک منیجروں کو سختی کے ساتھ ہدایات دیں گئیں کہ وہ آئیندہ کسی بھی غیرقانونی تعمیرات کرنے سے گریز کریں ۔اور جان بوجھ کر مین روڈ کو تنگ کرنے اور عوام کو آنے جانے میں کسی قسم کی رکاوٹیں ہرگز قبول نہیں ۔اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنر گلگت نوید احمد کے حکم پر پرانا پل روڈ کے نیچے ریورویو روڈ پر پابندی کے باوجود ٹیکسی گاڑیوں اور پرائیوٹ گاڑیوں کے کھڑے کرنے پر کاروائی کرتے ہوئے میونسپل فورس نے گاڑیوں کے ٹائروں سے ہو نکالتے ہوئے مالکان کو نوٹس کی گیا کہ وہ آئیندہ اپنی گاڑیوں کو کھڑی نہ کریں بصورت دیگر انکے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شہر کے صفائی کا مجموعی جائیزہ لیا اور مزید بہتری کیلئے ہدایات دیئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں