408

کورسزشرائط ختم اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کواساتذہ کی آسامیوں پربھرتی کرنیکافیصلہ

پشاور(نامہ نگار)صوبائی حکومت نے محکمہ تعلیم خیبرپختونخوامیں اساتذہ کی حالی آسامیوں پربھرتی کے لئے نئی پالیسی جاری کردی ہے جس کے تحت بھرتی کے لئے تمام اساتذہ کورسزکی شرائط ختم کردی گئی ہیں۔صوبائی حکومت تعلیم یافتہ نوجوانوں کوبھرتی کرکے 30کروڑروپے کی لاگت سے نئے مالی سال میں چھ ماہ کی تربیت دیگی ،تربیت کی ذمہ داریاں ڈی سی ٹی ای ا ابیٹ آباداورپرونشل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیچرزایجوکیشن سنبھالیں گے ،خیبرپختونخواحکومت نے محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی خالی آسامیوں پربھرتیوں کے لئے روایتی طریقہ کارختم کرکے صوبے میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کوپڑھانے کے لئے اساتذہ کی آسامیوں پربھرتی کرنیکااصولی فیصلہ کرکے پالیسی جاری کردی ہے صوبہ میں ایک روایت چلی آرہی تھی کہ اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ اگرکسی امیدوارن اساتذہ کورسزجن میں پی ٹی سی ،سی ٹی،بی ایڈوغیرہ کے کورسزنہ کئے ہ وئے توایسے امیدواروں کیلئے ان آسامیوں پرتقرریوں کاجوازنہیں بنتاتھا،لہذامالی سال 2017-18سے اس روایت کومکمل طورپرختم کردیاگیا۔اساتذہ کی خالی آسامیوں پراین ٹی ایس کے تحت ہرکیڈرکی صرف تعلیمی قابلیت کے مطابق بھرتیاں کی جائیں گی جس کے بعدان بھرتی شدہ نوجوانوں کوجدیدتقاضوں سے اہم اہنگ چھ ماہ کی تربیت دی جائیگی اوراس کے بعدوہ سکولوں میں بچوں کوپڑھائیں گے ،صوبائی حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیاہے کہ موجودہ حکومت چالیس ہزاراساتذہ کوبھی اس جدیدتربیت کے دائرے میں لایاجائے گا۔اس پالیسی کے بعدڈی سی ٹی ای ابیٹ آباداورپراونشل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیچرزایجوکیشن (PITE)کوبھی احکامات جاری کردئیے گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں