226

پاکستان میں مون سون بارشوں کا آغاز ہوجائے گا / ملک کے مختلف مقامات پرگرج چمک کے ساتھ اچھی بارشوں کاا مکان

اسلام آباد (نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات نے عیدالفطرکے موقع پر بارشوں کی نوید سنادی ،ملک میں پیر سے مون سون بارشوں کا آغاز ہوجائے گا ،راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں پنجاب ،خیبرپختونخوا،فاٹا ،جی بی اور گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے ۔جمعہ کو ترجمان محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیاہے کہ مون سون بارشوں کا سسٹم وسطی بھارت کے کچھ حصوں میں موجود ہے جو پاکستان کی طرف بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے پیر اور منگل سے پاکستان میں مون سون بارشوں کا آغاز ہوجائے گا اور ملک کے مختلف مقامات پرگرج چمک کے ساتھ اچھی بارشوں کاا مکان ہے ۔پیر سے جمعہ کے دوران پنجاب ،اسلام آبا د،خیبر پختونخوا،فاٹا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ سے ہفتہ کے دوران زیرین سندھ اور مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ترجمان محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ عید کی چھٹیوں کے دوران پیر سے بدھ کے دوران بھی اسلام آباد،بالائی پنجاب ،بالائی خیبرپختونخوااور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے عیدالفطرکے موقع پر بارشوں کی نوید سنادی ،ملک میں پیر سے مون سون بارشوں کا آغاز ہوجائے گا ،راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں پنجاب ،خیبرپختونخوا،فاٹا ،جی بی اور گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے ۔جمعہ کو ترجمان محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مون سون بارشوں کا سسٹم وسطی بھارت کے کچھ حصوں میں موجود ہے جو پاکستان کی طرف بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے پیر اور منگل سے پاکستان میں مون سون بارشوں کا آغاز ہوجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں