189

عید کا چاند، مفتی منیب الرحمن نے 25 جون کو پشاور میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے عیدلافطر کا چاند دیکھنے کیلئے پشاور میں اجلاس طلب کرلیا ھے اور شہادتیں دینے والوں کیلئے رابطہ نمبرز بھی فراہم کردیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 25 جون کو ایوان اوقاف عیدگاہ روڈ پر منعقد ہوگا۔ جس کا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے باقاعدہ اعلان کیا ہے کہ شوال المکرم 1438 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس اتوار 25  جون کو ایوان اوقاف عید گاہ چارسدہ روڈ، پشاور میں منعقد ہو گا۔ چاند کے بارے میں شہادت دینے یا معلومات فراہم کرنے کے لئے درج ذیل فون نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔☺ 2043428-0300 ،6329700-0335 ،0919626669-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں