چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال ) چترال کے بالائی علاقہ اْناوج یارخون میں گلشیرکے پگھلنے سے نالے میں آنے والے طغیانی نے تباہی مچا دی ہے۔ اور ایک ہزار فٹ سے زیادہ ائریے میں سڑک کٹاؤ کا شکار ہوکر دریا برد ہونے سے بروغل روڈ مکمل طور پر بلاک ہوگیا ہے۔ جس سے یارخون اور بروغل کی طویل وادی کے لوگ محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ ممبر تحصیل کونسل یارخون میر صاحب بیگ اور چیئرمین ویلج کونسل میراگرام نمبر2شیر آمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا۔ کہ نالہ اْناوج نے طغیانی کی وجہ سے دریائے یارخون کا راستہ روکا۔ جسکے نتیجے میں دریا ڈیم کی صورت اختیا ر کرنے سے کئی ایکڑ آراضی و جنگلات اور بروغل روڈ کٹاؤ کا شکار ہوا ہے۔ اور سڑک کا وسیع ایریا مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا ہے۔ کہ علاقے میں ایمرجنسی