185

اپریارخون میں قحط کی وجہ سے جانی نقصان ہونے کاخطرہ ہے جن کی تمام ترذمہ داری ڈی ایف سی محکمہ فوڈپرعائدہوگی /ممبرڈسٹرکٹ کونسل رحمت ولی

چترال(نامہ نگار)ممبرڈسٹرکٹ کونسل یوسی یارخون رحمت ولی نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ اوناج یارخون کے مقام پرروڈکی بندش سے اپریارخون میں قحط کی وجہ سے جانی نقصان ہونے کاخطرہ ہے جن کی تمام ترذمہ داری ڈی ایف سی محکمہ فوڈپرعائدہوگی چارپانچ مہینوں سے باربار اُن کی نوٹس میں لانے کے باجودگرین گودام یارخون لشٹ میں گندم سٹاک نہ کرنے کی وجہ سے علاقے میں انتہائی تشویش پائی جاتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ دربندسے آگے تمام گوداموں میں گندم کی شدیدقلت ہے اورعلاقے میں قحط کاسماں ہے ۔یوسی اورویلج کونسل کے تمام منتخب نمائندے ،علاقے عمائدین نے بروقت ضلعی انتظامیہ ،ضلعی حکومت اورصوبائی حکومت کے نوٹس میں لاتے ہوئے کہتے ہیں خداناخستہ خوراک کے حوالے سے کوئی بھی ناشگوارواقع پیش ہوئے جن کی تما م ترذمہ داری محکمہ فوڈاورڈی ایف سی چترال پرہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں