191

نامعلوم جوانسال لڑکے اور لڑکی نے وارڈھپ کے قریب دریائے چترال چھلانگ لگاکر خودکشی کر لی۔

دروش( چ،پ)دروش کے نواحی گاؤں وارڈھپ میں جوانسال لڑکے اور لڑکی نے مبینہ طور پر دریائے چترال میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز دو پہر دو بجے نامعلوم جوانسال لڑکے اور لڑکی نے وارڈھپ کے قریب دریائے چترال کے کنارے کچھ دیر بیٹھنے کے بعد دریا میں چھلانگ لگاکر خودکشی کر لی۔ عینی شاہدین نے نام نہ بتانے کی شرط پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ وقوعہ سے قبل مذکورہ افراد گاڑ ی میں گھومتے رہے اور بالآخر دریائے میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا چراغ گل کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر دونوں کے چپل اورایک بٹوہ ملی ہے۔ دروش پولیس کے مطابق پولیس کو تاحال دونوں افراد کی شناخت نہیں ہو ئی ہے البتہ جائے وقوعہ سے مسمیٰ انیس احمد ولد مرزا محمد خان سکنہ موڑدہ چترال حال مقیم ایون کورو کا شناخت کارڈ ملا ہے۔ مذکورہ افراد جس گاڑی میں سفر کرکے جائے وقوعہ پہنچے تھے اسکے ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کا تعلق دروش سے نہیں لگتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں