169

پانامہ کی جے آئی ٹی نے مریم نواز کو پانچ جولائی کو طلب کرلیا

اسلام آباد: جے آئی ٹی نے دختر اول مریم نواز کو طلب کرلیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے مریم نواز کو طلب کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی جے آئی ٹی نے دختر اول مریم نواز کو پانچ جولائی کو طلب کرلیا ہے اس سلسلے مین جے آئی ٹی نے سمن جاری کردیا ہے۔ جس میں انہیں ان سے لندن فلیٹس اور دیگر بیرون ملک کاروبار کی تفصیلات بھی پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ مریم نواز کے علاوہ ان کے بھائی حسن نواز کو تین جولائی، حسین نواز 4جولائی کو طلب کیا گیا ہے اس سے قبل وزیراعظم کے کزن طارق شفیع کو 2 جولائی کو جے آئی ٹی نے طلب کرلیا ہے۔زرائع کے مطابق وزیراعظم کے تینوں بچوں کو جے آئی ٹی میں طلب کرنے کا مقصد کیس کی حتمی تحقیقات تک پہنچنے کے علاوہ وزیراعظم کی جانب سے جن سوالات کے جوابات نہیں دئیے گئے ۔ ان جوابات حاصل کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں