313

عوام کے ساتھ دھوکا فوری طور پر بند کرکے وزن کے ساتھ صاف گندم لوگوں کو مہیا کیا جائے/ایم پی اے سردارحسین شاہ

چترال ( پریس ریلز) ایم پی اے چترال سید سردار حسین نے محکمہ فوڈ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ میڈیا سے ایک مختصر خطاب میں انہو ں نے کہا ۔ کہ میں نے خوزہ خیلہ کے سٹاک صاف گندم چترال کو فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی ۔ لیکن افسوس کا مقام ہے کہ متعلقہ ٹھیکہ دار نے ہدایت پر عمل نہ کرتے ہوئے ناقص گندم سپلائی کی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ حد تو یہ ہے کہ گندم کو بوری کی بجائے پلاسٹگ بیگ میں بند کرکے باون اور ترپن کلوگرام کا وزن ظاہر کرکے بغیر تول کے فروخت کیا جاتا ہے ۔ جو صفائی کے بعد پینتیس کلوگرام گندم بھی نہیں بچتا ۔ انہوں نے کہا ہے ۔ کہ عوام کے ساتھ یہ دھوکا فوری طور پر بند کرکے وزن کے ساتھ صاف گندم لوگوں کو مہیا کیا جائے اورمتعلقہ ٹھیکہ دارکے خلاف فوری انکوائری کرکے اُن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔ درین اثنا ایم پی اے نے اُناوج نالے کے سیلاب سے سڑک کی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اور کہا ہے ۔ کہ لوگوں کو آمدورفت کی سہولت دینے کیلئے پیدل راستے کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے محکمہ فوڈ کو علاقے میں خورا ک کی شارٹیج دور کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں