221

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چترال صوفیہ وقار خٹک نے ڈسٹرکٹ جیل چترال کا دورہ

چترال / ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چترال صوفیہ وقار خٹک نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ جیل چترال کا دورہ کیا ۔ انہوں نے قیدیوں سے ملاقات کیں اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے اس موقع پر ڈی سی چترال کو ہدایات جاری کیں کہ معمولی نوعیت کے قیدیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے ، جس پر کاروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر چترال عبد الاکرم نے بھی جیل کا دورہ کرکے معمولی نوعیت کے مختلف مقدمات میں ملوث چار قیدیوں کو رہا کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں