223

یوسی یارخون کے مختلف مقامات پرموجودسیل پوائنٹ کے بحالی کے لئے ہرممکن کوشش کریں گے۔ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامدیوسفزئی

چترال (ڈیلی چترال نیوز)ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامدیوسفزئی،ڈی پی اوچترال سید اکبرعلی شاہ اوراسسٹنٹ کمشنر مستوج حیات شاہ جمعرات کے روزاوناچ یارخون میں روڈکی بندش کامعائینہ کیااس موقع پرعلاقے کے عمائدین بھی کثیرتعدادمیں شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر چترال نے محکمہ فوڈکودوتین دن کے اندرتقریبا400بوری گندم کسی بھی طریقے سے بروغل والی سائیڈمیں جمع کرکے اطلاع دینے کی سختی سے ہدایت کی اورمحکمہ سی اینڈڈبلیوکومذکورہ روڈکوفوری بحال کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہاکہ یوسی یارخون کاتفصیلی دورہ کرکے حالات کاجائزہ لیں گے عوام کی خدمت کرناہمارافرض بنتاہے آپ پرکوئی احسان نہیں کرتے ہیںیہ ہماری ذمہ داری ہے سرکاری محکموں میں کسی بھی افسرکوڈیوٹی میں کوتاہی کوکبھی بھی برداشت نہیں کریں گے۔ڈی پی اوچترال نے کہاکہ ہمارے یہاں آنے کامقصدآپ کے مجبوری کواپنے انکھوں سے دیکھاناہے سچائی آپ لوگوں کے باتوں میں ہے متعلقہ ٹھیکہ داراگرگندم کی سپلائی فوری شروع نہیں کی توہم سے رابطہ کریں اُن کوپکڑکرحوالات میں بندکرکے اُن کے خلاف ایف آئی آردرج کریں گے انہوں نے کہاکہ ڈرائیورحضرات عوام کولوٹناشروع کرچکے ہیں اے سی مستوج اورڈی ایس پیز کوہدایت کرتاہوں کہ وہ فوری اقدام اُٹھاکراُن کاقبلہ درست کریں۔انہوں نے کہاکہ مذکور روڈ کوفوری بحال کرکے جشن بروغل انتہائی دھوم دھام سے منائیں گے ۔اس موقع پر ممبرڈسٹرکٹ کونسل یوسی یارخون رحمت والی خان اور ممبرتحصیل کونسل یوسی یارخون میرصاحب بیگ نے کہاکہ یوسی یارخون ہرطرف سے مسائل میں گھیراہواہے گندم کااسٹاک بالکل ختم ہوچکاہے عوام شدیدمشکلات میں دوچارہیں مذکورہ روڈاورگذشتہ سیلاب سے تباہ شدہ سڑکوں میں فوری کام شروع کرکے عوام کواس مشکل سے نجات دلایاجائے۔انہوں نے کہاکہ سیل پوائنٹ کی بحالی یوسی یارخون کے لئے بہت ضروری ہے سردیوں میں شدیدبرفباری اورگرمیوں میں سیلابوں کی وجہ سے روڈبندرہتاہے ان مشکلات کے پیش نظرسابقہ دورحکومت میںیوسی کے مختلف جہگوں میں سیل پوائنٹ مقررکئے گئے تھے جن کوموجودہ حکومت نے ختم کیاہے جس کانتیجہ یہ ہواکہ اس مشکل وقت میں عوام کوخوراک کی شدیدقلت ہوگئی ہے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ یوسی یارخون کے مختلف مقامات پرموجودسیل پوائنٹ کوبحال کیاجائے تاکہ ائندہ کے لئے آج جیسی مشکلات پیدانہ ہوسکیں ۔انہوں نے کہاکہ روڈکی بندش سے ادویات کی شدیدقلت ہے فوری طورپرموجودڈسپنسریوں کوادویات کی فراہمی کویقینی بنایاجائے۔ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامدیوسفزئی نے ان تمام مطالبات کوعملی شکل دینے کی یقین دہانی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں