39

کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کادورہ اپرچترال عیدپیکیج اورامدادی سامان تقسیم

چترال (ڈیلی چترال نیوز)کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نے اپرچترال کادورہ کیا۔دورے کے پہلے روزکمانڈنٹ کرنل نظام الدین شاہ نے اوناوچ اوردوبارگرکے سیلاب متاثرین میں امدادی پیکج تقسیم کئے جن میں آٹا،گھی،خشک راشن ،ترپال،ٹینٹ ،سولرلائٹس،گرم کپڑے ،پینٹ شرٹ اورسکول بچو ں کیلئے اسٹیشنری شامل تھے کرنل نظام الدین شاہ نے اس موقع پرپاکستان آرمی اورچترال سکاؤٹس کے طرف سے متاثرین کے ساتھ ہرقسم کی مکمل تعاون کابھرپوریقین دلایااورکہاکہ اس کے علاوہ مستوج ،چنار۔کارگین،بریپ ،پاور،کھوتان لشٹ میں عیدپیکج اورامدادی پیکج تقسیم کی گئی اوراپرچترال کے دوسرے علاقوں میں امدادی سامانل کی تقسیم کاعمل جاری رکھے ہوئے ہیں عوام علاقہ پاکستان آرمی اورچترال سکاوٹس کے طرف کیے جانے والے خدمات کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیااوراُن کاشکریہ اداکیا۔

Print Friendly, PDF & Email