چترال (ڈیلی چترال نیوز) رکن صوبائی اسمبلی سید سردار حسین شاہ نے متاثرہ اوناوچ یارخوں روڈ کیلئے ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا ہے ۔ اور کہاہے .کہ یارخون لشٹ اور بروغل کے لوگوں پر سیلاب کی وجہ سے آمدورفت کی جو مصیبت ان پڑی ہے . فوری طور پر پیدل راستہ اور سڑک کی تعمیر میں کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز متاثرہ سڑک کی وزٹ کے دوران مقامی لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک کو حالات کے بارے میں مکمل طور پر آگاہ کر دیا ہے۔جس پر انہوں نے لوگوں کو جلد آمدو رفت کی سہولت دینے کیلئے ایک کروڑ روپے ریلیز کرنے کے احکامات دیے ہیں . ایم پی اینے موقع پر موجود ایس ڈی او انجینئرجلیل کو ہدایت کی کہ فوری طور پر درکار مشینری متاثرہ مقام تک پہنچائی جائے ۔اوردن رات کام کرکے جلدسے جلد اس کو آمدورفت کیلئے کھولا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سڑک