192

بیوڑی وادی میں ایک شخص اپنے بھائی کے ہاتھوں قتل

دروش( نمائندہ)ذرائع کے مطابق دروش کے علاقے بیوڑی ویلی میں ایک شخص اپنے ہی بھائی کے ہاتھوں قتل ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بیوڑی بالا میں جائیداد کے تنازعے پر ملزم مومن خان ولد رحمت سید نے اپنے سگے بھائی میرعالم خان کو قتل کر دیا۔ یہ واقعہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شپ پیش آیا۔ مقتول کی لاش کوتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دروش میں پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد آبائی علاقے کو بھیجدیا گیا ہے۔ وقوعہ کے بعد ملزم فرار ہو چکا ہے جبکہ پولیس کی ٹیم علاقہ پہنچ کر ملزم کی تلاش اور تفتیش میں مصروف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں