321

چترال میں سیلاب کے دوران ڈاکٹروں ، پیرامیڈیکل اور دیگر سٹاف نے جس جذبے سے متاثرہ مریضوں اور زخمیوں کی خدمت کی ۔ اُس کیلئے وہ دادو تحسین کے مستحق ہیں،سلیم خان

چترال ( نمایندہ ڈیلی چترال) ایم پی اے چترال سلیم خان نے کہا ہے ۔ کہ چترال میں سیلاب کے دوران ڈاکٹروں ، پیرامیڈیکل سٹاف نرسز اور دیگر سٹاف نے جس جذبے سے متاثرہ مریضوں اور زخمیوں کی خدمت کی ۔ اُس کیلئے وہ دادو تحسین کے مستحق ہیں ۔ اور ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں منگل کے روز پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے نو منتخب کابینہ کی حلف برداری کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس میں آرگنائزر تحریک انصاف رحمت غازی ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر فیض الملک ، پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے ڈویژنل صدر حاجی بشیر ، ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکس اور نرسز کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ چترال میں سیلاب سے ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ۔ تاہم بحالی کے کاموں میں پاک فوج کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری اداروں اور کمیونٹی کا کردار انتہائی قابل تعریف ہے ۔ اور بتدریج حالات پر قابو پانے کی کو شش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہمیں قدرتی آفات کے موقع پر حکومت کے دروازے پر دستک دینے کی بجائے اپنی مدد آپ کے ذرین اُصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔ سلیم خان نے پیرامیڈیکس کو یقین دلایا ۔ کہ وہ حسب سابق چترال کے ملازمین خصوصا پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے مسائل حل کرنے پر بھر پور توجہ دیں گے ۔ انہوں ہسپتال میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے اپنے فنڈ P1070351سے دس لاکھ روپے کا اعلان کیا ۔ اور بجلی کامسئلہ حل کرنے کیلئے الگ لائن کی تنصیب ، نرسنگ ہاسٹل ، پیرامیڈیکس ہاسٹل اور گاڑی کا انتظام کرنے کی یقین دھانی کی ۔ کوآرڈنیٹر تحریک انصاف رحمت غازی نے کہا ۔ کہ تحریک انصاف کی حکومت صحت کی بہترین سہولیات ، معیاری تعلیم اور سستا انصاف عوام کو فرام کرنے پر یقین رکھتی ہے ۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں اعلی اور وافر مقدار میں ادویات مفت مریضوں کو دیے جارہے ہیں ۔ اور ہسپتا لوں کا معیار بہت بہتر ہو گیا ہے ۔ صفائی میں ناقابل یقین حد تک بہتری آئی ہے ۔ہمیں مل کر ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کے معیار کو مزید بہتر بناناہے ۔ انہوں نے یقین دلایا۔ انہوں نے کہا۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کے مسائل کو حل کرنے کیلئے وزیر اعلی کو آگاہ کریں گے ۔ قبل ازین ڈویژنل صدر پیرا میڈیکس حاجی بشیر نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا ۔ اس موقع پر نئی کابینہ کو پھولوں کا ہار پہنایا گیا ۔ اور مبارکباد دی گئی ۔ نومنتخب صدر سردارولی خان نے اُن پر اعتماد کرنے پر تمام رفقاء کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا ۔ کہ محکمہ ہیلتھ کے آفیسران اور ڈاکٹر ز کے ساتھ ایک بہترین رابطہ کاری کے ذریعے پیرامیڈیکس کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کی خدمت کریں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہمیں اپنے مسائل کے حل کیلئے اخلاق اور صبر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے ۔ اور مجھے امید ہے ۔ کہ ہم اپنے آفیسران اور اپنے رفقاء کے ساتھ باہمی مشاورت سے تمام مسائل حل کرنے میں کامیاب ہو ں گے ۔ انہوں نے ہسپتال کے اندر پیرامیڈیکس آفس کیلئے جگہ کی فراہمی ، ہسپتال میں بجلی ، سٹاف کیلئے کمرے ،پیرامیڈیکس کالونی کیلئے ٹرانسپورٹ کا انتظام ،آغا خان ہیلتھ کے ساتھ ہونے والے ایم او یو کے مطابق مراعات کی فراہمی ،سٹاف کی کمی پوری کرنے جیسے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا ۔ نائب صدر وقار احمد نے کہا ۔ کہ تنظیم کے قیام کا مقصد محاذ کھولنا نہیں ۔ بلکہ بہتر ماحول اور منظم طریقے سے اخلاق کے دائرے میں رہ اپنے مسائل کے حل کیلئے جدو جہد اور عوام کی خدمت کیلئے کوشش کرنا ہے ۔ ہمیں محاذ آرائی سے قطعی طور پر پرہیز کرنا چا ہیے ۔ کیونکہ منفی رویوں سے مثبت نتائج کی امید رکھنا دانشمندی کا کام نہیں ہے ۔ تقریب سے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال ڈاکٹر فیض الملک ، ڈویژنل صدر پیرا میڈیکس حاجی بشیر، چیرمین پیرا میڈیکس ایسو سی ایشن چترال جما ل الدین اور سابق صدر خورشید نے بھی خطاب کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں