289

چترال میں 69میگاواٹ، لاوی پن بجلی گھر کا منصوبہ قواعدوضوابط پورے کرکے شروع کیا جارہاہے

(چترال/ خیبرپختونخواحکومت نے ضلع چترال میں 69میگاواٹ کے لاوی ہائیڈروپاورپراجیکٹ پر عملی کام شروع کرنے کے حوالے سے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں اور سوشل میڈیاپرچلائے جانے والے بے بنیاد پروپیگنڈے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ سابقہ دورحکومت میں لاوی ہائیڈروپاورپراجیکٹ کا سنگ بنیاد30جون 2012کوغلط طریقہ کار سے رکھتے ہوئے محض سیاسی دکان چمکانے کی کوشش کی گئی ہے کیونکہ مذکورہ منصوبے کا سنگ بنیادECNECکی منظوری یعنی اگست2012سے پہلے رکھا گیا جوکہ قواعد وضوابط کے خلاف اقدام اٹھایا گیاتھا۔ اسی طرح موجودہ حکومت کے دور میں اکتوبر2016کومنصوبے پر باقاعدہ طورپر عملی کام کے آغاز کے لئے ECPکنٹریکٹ چینی کمپنی کو دیاگیا ہے۔لاوی پن بجلی کے منصوبے پر عملی کام کے آغاز کے لئے ٹھیکہ کی بولی کے لئے تین مرتبہ اشتہاردیاگیا۔پہلااشتہار8جون2013،دوسرااشتہار13نومبر2013اور تیسرااشتہار13جون2014کو دیا گیا جبکہ منصوبے کے نظرثاتی شدہ PC-Iکی منظوری باقاعدہ طورپر 9جولائی2015کوECNECنے دی۔صوبائی محکمہ توانائی وبرقیات نے واضح کیاہے کہ تمام قواعد وضوابط پورے کرنے کے بعد منصوبے پر عملی کام کا آغاز4جولائی 2017سے کیا جارہا ہے۔صوبائی حکومت کاکہناہے کہ دوسروں کے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگاناموجودہ حکومت کا شیوہ نہیں ہے تاہم کرپشن،کمیشن اور رشوت سے پاک اداروں میں اصلاحات لانا موجودہ حکومت کا اولین منشورہے اور لاوی ہائیڈروپاورپراجیکٹ پر عملی کام بھی باقاعدہ طور پر قواعدوضوابط پورے کرکے شروع کیا جارہا ہے نہ کہ سیاسی دکان چمکانے اور کریڈٹ حاصل کرنے کے لئے کیا جارہاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں