202

ایم پی اے سید سردار حسین کا موڑکہو کے علاقے سہت کا دورہ،ٹرک ایبل روڈ کی منظوری

  1. موڑکہو(اعجاز احمد سنگین)ایم پی اے سید سردار حسین نے اتوار2جولائی کو موڑکہو کے علاقے سہت کا دورہ کیا اس موقع پر گاؤں اواروع میں عمائدین سہت کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے سہت بالا ٹرک ایبل روڈ کی منظوری دیکر عوام سہت کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے پر مین روڈسے اواروع تک ٹرک ایبل روڈ کی تعمیر کیلئےایک کروڈ50لاکھ روپے کی منظوری مل چکی ہے اور کام کا آغاز بھی کیا جاچکا ہے یہ کام مکمل ہونے کے بعد دوسرے مرحلے میں اواروع سے ڑوجھت تک ٹرک ایبل سڑک کی تعمیر شروع کی جاسکے گی۔جس پر سات کروڑ  روپے خرچ کیے جاینگے۔انہوں نے کہا کہ 2015کے سیلاب کےمتاثرین کے گھروں اور زمینات سےملبہ ہٹانے کے لیے بھی فنڈمختص کیاگیا ہے۔اس موقع پر منیجر حامد جلال نے شرکاء سے اپنے مختصرخطاب میں کہا کہ انہوں نے سہت کے عوام  سےٹرک ایبل روڈکا وعدہ کیا تھا۔مگر اللہ کے فضل کرم سے  ہم انتہای کم وقت میں سہت کے عوام سے اپنا وعدہ کردکھایا۔جو ہمارے سہت کے عوام کے ساتھ والہانہ محبت اورہمدردی کی عکاس کرتا ہے انہوں اس موقع پر اس امر پر زور دیا کہ ہمیں پارٹی تعصب سے بالاتر ہو کراپنت اختلافات ختم کر کے علاقے کی  تعمیر وترقی کے لیے اپنی توانائیاں صرف کرنا چاہئے ۔انہوں ان مقاصد کے حصول  کےلئے ایم پی اے سردار حسین کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ایم پی اے سید سردار حسین کا شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں