48

شیشی کوہ روڈ کی بحالی پر ایکسین مقبول اعظم اور اُن کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں ،شیرمحمد

چترال ( نمایندہ ڈیلی چترال ) شیشی کو ہ ویلی کے منتخب ممبران نے دن رات کام کرکے شیشی کوہ روڈ کو بحال کرنے پر چیف انجینئر سید داود شاہ اور ایکسین سی اینڈ ڈبلیو چترال مقبول اعظم کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہو ئے ممبرڈسٹرکٹ کونسل چترال یوسی شیشی کوہ شیر محمد ، ممبر تحصیل کونسل چترال شیر نذیر ، چیرمین ویلج کونسل شیشی کوہ عبد القیوم ، ممبر ویلج کونسل صلاح الدین نے کہا ۔ کہ حالیہ سیلاب میں دیگر علاقوں کی طرح شیشی کوہ روڈ بُری طرح متاثر ہوا تھا ۔ اور لوگوں کیلئے پیدل چلنا بھی دشوار ہو گیا تھا ۔ لیکن چیف انجینئر سید داود شاہ اور ایکسین سی اینڈ ڈبلیو مقبول اعظم نے دن رات ایک کرکے روڈ کو کلومیٹر نمبر 27تک بحال کردیا ہے ۔ جس سے علاقے کے لوگوں کا رابطہ دروش اور چترال سے بحال ہواہے ۔ منتخب ممبران نے مہینوں کا کام دنوں کے ا ندر مکمل کرنے پر سی اینڈ ڈبلیو کے آفیسران کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اور کام کی تعریف کی ہے۔ اور اس توقع کا اظہار کیا ہے ۔ کہ سی اینڈ ڈبلیو بقایا کام بھی جلد مکمل کرکے مڈکلشٹ تک رسائی کو ممکن بنائے گا ۔ انہوں نے انتہائی تیز رفتاری سے شیشی کوہ روڈ کی بحالی پر ایکسین مقبول اعظم اور اُن کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

اپنا تبصرہ بھیجیں