چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مغل بادشاہوں کے طرز زندگی اپناکر حکومت کرنے والا نواز شریف اور ان کے شہزادوں اور شہزادی کو انوسٹی گیشن کے لئے ریاستی اداروں کے سامنے پیش ہونا بہت ہی ناگوار گزر رہا ہے اور شہزادی مریم کا اسلام آباد پولیس کی ڈھائی ہزار نفریوں کی معیت میں جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے لئے آنابہت ہی مضحکہ خیز بات اور اس حقیقت کا غماز ہے کہ نواز شریف اپنے آپ کو عام شہری نہیں بلکہ کوئی سپر مخلوق سمجھتا ہے اور عمران خان اور اس کے ساتھیوں نے ایسے کرپٹ پروردہ لوگوں کو چیلنج دے دیا ہے۔ بدھ کے روز چترال میں چترال یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یورپ میں وزراء اعظم کے بچے عام شہریوں کی طرح زندگی گزارتے ہیں اور کسی بھی حالت میں میرٹ کی دھجیاں بکھیرنے کی جسارت بھی نہیں کرسکتے اور اس اصول پر کاربند ہیں کہ میرٹ اور جمہوریت ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور ان کی ترقی راز اسی اصول میں مضمر ہے ۔ چترال یونیورسٹی کے قیام کے بارے میں انہوں نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ انہوں نے چترال کے عوام کے ساتھ کیا ہوا وعدہ پوراکردیا ہے اور یہ مسلمان کا شیوہ اور حکم خداوندی ہے کہ وہ وعدہ نبھانے میں کوئی کمزوری نہ کرے۔ انہوں نے کہاکہ چترال یونیورسٹی سے یہاں ترقی کا سفر شروع ہوجائے گا اور یہاں کی مستقبل کا