چترال ( نمائندہ چترال ) ضلع کونسل چترال کے رکن شہزادہ خالد پرویز ، پی ایم ایل این کے ضلعی صدر سید احمد خان اور عوامی نیشنل پارٹی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شیر آغا نے اپنی اپنی پارٹیوں رہنماؤں محمد کوثر ایڈوکیٹ، حاجی محمد خان، محمد ولی شاہ ، صدیق احمد ، فیض الرحمن چےئرمین، رحمت علی شاہ، فدا محمد اور درجنوں دوسروں کی معیت میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے دورہ چترال کے موقع پر گزشتہ حکومت کی ترقیاتی کاموں پر تختی لگاکر دوبارہ افتتاح کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس سے ڈرامہ بازی قرار دیا ہے۔ ایم این اے چترال کے نمائندہ کے طور پر خطاب کرتے ہوئے شہزادہ خالد پرویز نے کہا کہ جب بھی حکومتی سربراہ چترال کے دورے پر آتے ہیں تو علاقے کو فائدہ پہنچا ہے ۔مگر آج پی ٹی آئی کی قیادت اور صوبائی حکمران چترال آکر سابق حکومت کے کئے ہوئے کاموں کا دوبارہ افتتاح یا اعلان کرکے چترالی عوام کو مایوسی سے دوچار کردیا ۔ انھوں نے پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کو ہدف تنقید بناکر کہا کہ انھوں نے وزیر اعلیٰ سے مذید کام کروانے کے بجائے سابق حکومت کے کاموں پر دوبارہ تختی لگوادی ۔جبکہ یہ بات چترال کا بچہ بچہ جانتا ہے ۔کہ بائی پاس روڈ، لاوی ہاہیڈل پراجیکٹ اور دروش پائپ لائین، دروش ڈگری کالج گزشتہ صوبائی حکومت کے دور میں شروع کئے گئے تھے۔ جبکہ چترال یونیورسٹی کا اعلان وزیر اعظم نواز شریف نے چترال پولو گراونڈ میں جلسہ عام میں کیا تھا۔ انھوں نے وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے چترال میں ترقیاتی کاموں خصوصا سڑکوں کا جال بچھانے پر وزیر اعظم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ لواری ٹنل پراجیکٹ کی تکمیل ان کی ذاتی دلچسپی سے مکمل ہوئی ۔ انھوں نے ایس