چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال ) پاکستان مسلم لیگ ن چترال نے کہا ہے ۔ کہ وزیر اعظم نواز شریف نے جاری چار سالوں کے دوران چترال کیلئے جو ترقیاتی کام کئے اُس کی مثال چترال کی تاریخ میں نہیں ملتی ۔ لواری ٹنل کی تعمیر ، گولین ہائیڈل پاور کی تکمیل ، سیلاب اور زلزے میں اربوں روپے چترال کے متاثرین میں تقسیم ، چترال کو سی پیک منصوبے میں شامل کرنا ، چترال یونیورسٹی کا قیام ، اور ضلع کے اندر چترال ایون بمبوریت روڈ ، گرم چشمہ روڈ اور اپر چترال روڈ وغیرہ ایسے منصوبے ہیں ۔ جن کی تعمیر سے چترال کی تعمیر بدل جائے گی ۔ اور یہ کام نواز شریف جیسے باہمت اور ترقی پسند وزیر اعظم ہی کر سکیں گے ۔ چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں صدر مسلم لیگ ن سید احمد خان کی زیر صدارت اجلاس میں پارٹی کے کارکنوں اور ذمہ داروں نے شرکت کی ۔ اور الیکشن 2018کیلئے پارٹی کو فعال بنانے گھر گھر وزیر اعظم کے منصوبوں کی تشہیر کرنے اور آیندہ الیکشن میں مرکز اور