231

صوبائی حکومت نے سی پیک کی سیکیورٹی کے لیے 3ارب 12 کروڑ روپے مختص کر دیے

صوبائی حکومت نے سی پیک کی سیکیورٹی کے لیے 3ارب 12 کروڑ روپے مختص کر دیے۔ حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمارکے مطابق پي سي ون کے لئے 1 ارب 56 کروڑ روپے محکمہ پوليس جبکہ3807 سیکيورٹي اہلکاروں کي بھرتي اور تنخوا ہوں کے لئے 1 ارب11 کروڑ مختص کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ گاڑيوں کي خريداري کے لئے85 کروڑ10 لاکھ روپے، آلات کی خریداری کے لئےسارے تين کروڑ روپے رکهے گئے ہیں جبکہ 90 کروڑروپے اسلحہ اوريونيفارم کے لئے7 کروڑ54 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق سیکيورٹي اہلکاروں کي بھرتي کا عمل جاري ہے جس کے لیے سابق سکيورٹي اہلکاروں کو اولین ترجيح دی جارہی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سی پیک منصوبے اور سیکیورٹی عمل کا ہزارہ ڈویژن سے آغاز کیا جائیگا اور پولیس کے نئے بھرتی اہلکار پاک ارمی کے ہمراہ فرائض انجام دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں