251

چترال میں جتنے بھی بڑے منصوبے اور ترقیاتی کام ہوئے ہیں یہ سب پی پی پی کے دورِ حکومت کے ہیں /ایم پی اے سلیم خان

چترال(نمائندہ )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے ایم پی اے سلیم خان کےزیر قیادت جمعرات کے روزشیڑی بروز یوسی کا دورہ کیا جہاں پر ایک شمولیتی تقریب منعقد ہوئی۔شمولیتی تقریب میں مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والوں نے پاکستان پیپلز پارٹی شمولیت اختیار کرلی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئےImage may contain: 21 people, people smiling, people standing, wedding and outdoorایم پی اے سلیم خان نے پی پی پی میں شامل ہونے والوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور پارٹی کی طرف سے اُن کا شکریہ ادا کیا۔ایم پی اے سلیم خان نے پی پی پی کاچترال کے حوالے سے خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی ہمیشہ چترال کو اولین درجہ دیتا آیا ہے اور چترال میں جتنے بھی بڑے منصوبے اور ترقیاتی کام ہوئے ہیں یہ سب پی پی پی کے دورِ حکومت کے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ پی پی پی غریبوں کی پارٹی اور آواز ہے پی پی پی نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے کام کیا ہے اور آئیندہ بھی کریگی۔تقریب سے عالم زیب خان ایڈوکیٹ نے بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے خدمات کے حوالے سے خطاب کیا۔ اور اس موقع پر پی پی پی کے ضلع جنرل سیکرٹری محمد حکیم ایڈوکیٹ ،سینئر رہنما برہان شاہ ایڈوکیٹ ،انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل ،سرور کمال اور دیگر شامل تھے ۔پارٹی میں شامل ہونے والوں میں یوتھ کونسلر سعید احمد،خوش امد،صدیق اعظم،آشرف حسین،حضرت اللہ ،شیر اعظم اور 27خاندان شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں