212

پاک چین اقتصادی راہداری کے بعد چین اب گوادر تک کیا کرنے جارہاہے؟

بیجنگ (نیوزڈیسک) چین اور پاکستان کے درمیان اقتصادی راہداری کے تاریخی منصوبے کی وجہ سے بھارت کے پیٹ کا درد پہلے ہی قابو سے باہر ہورہا تھا کہ اب چین نے اپنے صوبے گانسو سے لے کر پاکستان میں گوادر کی بندرگاہ تک مال گاڑی چلانے کا اعلان بھی کردیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین سے نیپال تک مال گاڑی سروس شروعہونے کے بعد اب چین سے پاکستان تک بھی ایسے ہی ریل روٹ کے قیام کا فیصلہ ہو گیا ہے، جو جنوبی ایشیاءمیں اپنی نوعیت کی نئی مثال ہو گی۔ ریلوے لائن کا آغاز چین کے شمال مغربی گانسو صوبے کے شہر لانزو سے ہوگا اور سنکیانگ سے ہوتی ہوئی یہ ریلوے لائن پورے پاکستان سے گزرے گی اور گوادر کی بندرگاہ تک جائے گی۔لانزو انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ لاجسٹک پارک کے ڈائریکٹر شو چونوا نے اس شاندار منصوبے کا اعلان چائنہ لانزو انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ فیئر کے موقع پر کیا۔ گزشتہ سال مئی میں لانزو اور نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو کے دوران ریلوے لائن منصوبے کا افتتاح کیا گیا تھا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس ریل منصوبے کے سبب چین اور پاکستان کے درمیان تجارت کے حجم میں اربوں ڈالر کا اضافہ ہوگا اور یہ پاکستان کی ترقی کیلئے ایک اور بڑا قدم ثابت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں