245

سرکاری سکولوں کے نتائج پر مشتمل 5 سالہ کارکردگی سمیت 10 جولائی کو محکمہ تعلیم کے سیکرٹریٹ میں طلب

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک کے حالیہ نتائج میں سرکاری سکولوں کی غیر نمایاں کارکردگی کا نوٹس لیتے ہوئے 5 سالہ کارکردگی رپورٹ طلب کرلیا ہے جبکہ آٹھوں تعلیمی بورڈوں کے کنٹرولرز کو 5 سالہ ریکارڈ سمیت 10 جولائی کو محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم بورڈ پشاور کے سیکرٹریٹ میں طلب کرلیا گیا ہے۔پشاور سمیت صوبے کے آٹھوں تعلمی بورڈوں کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے تاہم پشاور سمیت کسی بھی تعلیمی بورڈ کے نتائج میں کوئی بھی سرکاری سکول ٹاپ 10 میں شامل نہیں۔سرکاری سکولوں کی مذکورہ ناقص کارکردگی کے بعد صوبائی حکومت پر تنقید بھی سامنے آئی ہے جس کا صوبائی حکومت نے سخت نوٹس لیا ہے۔گزشتہ روز ڈپٹی سیکرٹری محمد رفیق نے پشاور تعلیمی بورڈ کا دورہ کرکے صوتحال سے آگاہی حاصل کی۔ادھر صوبائی حکومت نے آٹھوں تعلیمی بورڈز کے امتحانات کے کنٹرولرز کو سرکاری سکولوں کے نتائج پر مشتمل 5 سالہ کارکردگی سمیت 10 جولائی کو محکمہ تعلیم کے سیکرٹریٹ میں طلب کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں