308

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزیر اعلیٰ چترال کے مسائل کے حل میں انتہائی مخلص ہیں/ایم پی اے بی بی فوزیہ

چترال ( محکم الدین ایونی ) ایم پی اے چترال بی بی فوزیہ نے کہا ہے ۔ کہ پاکستان تحریک انصاف کی چترال میں قومی اور صوبائی اسمبلی میں ایک سیٹ نہ ہونے کے باوجود انہوں نے چترال کی ترقی کے لئے وہ کام کئے ۔ جو دوسری پارٹیوں کے منتخب نمایندے بھی تاحال نہ کرسکے ۔ ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ۔ اور یہی تحریک انصاف کو دوسری پارٹیوں سے ممتاز کرتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز ایون آر سی سی پُل کی افتتاحی تقریب کے موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر عبد اللطیف ، دیگر پارٹی رہنما ممبر ڈسٹرکٹ کونسل رحمت غازی ،رضیت باللہ ، محمد علی جناح لال ، وزیر زادہ ، کے علاوہ ممبر ڈسٹرکٹ کونسل ایون رحمت الہی ، مسلم لیگ ن کے رہنما حاجی محمد خان علاقائی عمائدین اور پارٹی ورکروں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ایون کی سطح پر آٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے آر سی سی پُل کی تعمیر اور ایون ڈگری کالج کا قیام اس علاقے کے بہت بڑے منصوبے ہیں ۔ اور ہم یہ جذبہ رکھتے ہیں کہ آیندہ بھی زیادہ سے زیادہ ایون کے عوام کی خدمت کریں ۔ انہوں نے کہا ۔ پاکستان تحریک انصاف اداروں میں شفافیت پیدا کرنے پر یقین رکھتی ہے ۔ اور اس کی مثالیں ، تعلیم ، صحت ، پولیس میں شفاف طریقے سے ملازمین کی بھرتیوں سے ہو چکی ہیں ۔ بی بی فو زیہ نے کہا ۔ کہ سکولوں میں اساتذہ ، ہسپتالوں میں ڈاکٹرز ، ٹیکنیشین کی کمی پوری کی گئی ہیں ۔ صحت کارڈ تقسیم کئے جارہے ہیں ، اور لوگ ان سے صحت کی سہولیات حاصل کر رہے ہیں ۔ اس کے باوجود اگر کوئی یہ کہتا ہے ۔ کہ پی ٹی ٓائی کی حکومت نے کیا کیا ۔ تو اس کا کیا جواب دیا جا سکتا ہے ۔ صدر تحریک انصاف عبد اللطیف نے کہا ۔ کہ تحریک اصاف کی حکومت اپنی چار سالہ کارکردگی کی بنیاد پر آیندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی ۔ اور چترال کے مسائل کا حل تحریک انصاف کی کامیابی میں ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزیر اعلیٰ چترال کے مسائل کے حل میں انتہائی مخلص ہیں ۔ اور ہمیں اس ملک کے نظام میں عوام دوست تبدیلی کیلئے اُن کی مدد کرنی چاہیے ۔ ایون کے عوام کی طرف سے سابق ناظم رحمت الہی اور پی ٹی آئی کے اقلیتی رہنما وزیر زادہ نے پُل کی تعمیر پر ایم پی اے بی بی فوزیہ ، چیف منسٹر خیبر پختونخوا اور صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا ۔ کہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنے دور میں ایون اور کالاش ویلیز میں قابل تعریف کام کئے ۔ جن میں کالاش ویلی بمبوریت میں گرلز ہائی سکول ، ہاسٹل اور ویلیز کے اندر مختلف سکولوں کی تعمیر شامل ہیں ۔ کیونکہ ان وادیوں کے کالاش اور مسلم کمیونٹی کے بچوں کو تعلیم کے حوالے سے بے پناہ مسائل کا سامنا تھا ۔ اور تحریک انصاف نے تعلیمی انقلاب کا نعرہ حقیقت کرکے دیکھایا ۔ اس موقع پر متفقہ طور پر ایم پی اے سے مطالبہ کیا گیا ۔ کہ ایون کو تحصیل دروش کے ساتھ شامل نہ کیا جائے ۔ اور ایسا کرنے کی صورت میں بھر پور مخالفت کی جائے گی ۔ رضیت باللہ نے اپنے خطاب دروش تحصیل کے قیام کی تصدیق کی تاہم انہوں نے کہا ۔ کہ ایون کو تحصیل دروش میں شامل کرنے کے بارے میں اُ نہیں صحیح معلومات نہیں ۔ تقریب سے ممبر ڈسٹرکٹ کونسل رحمت غازی اور محمد علی جناح لال نے بھی خطاب کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں