234

نوجوان ہمارے فیملی کا حصہ ہیں۔ نوجوانوں کی بہتر مستقبل کے لئے ہر ممکن طریقے سے انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں/حاجی مغفرت شاہ۔

مستوج(رپورٹر) نوجوان ہمارے فیملی کا حصہ ہیں۔ نوجوانوں کی بہتر مستقبل کے لئے ہر ممکن طریقے سے انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ ہنر مند اور باصلاحیت نوجوان ہی چترال کے بہتر مستقبل کا ضامن ہے۔ اسی لئے نوجوانوں کو ابھی سے اپنی صلاحیتیوں کو فروع دینے اور غیر صحت مند سرگرمیوں سے ہر ممکن طریقے سے اجتناب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ نے یوسی پرواک میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ذات پات، مذہب و مسلک اور علاقہ واریت سے بلند ہوکر پوری چترالی قوم کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویلج کونسل پرواک اپنے جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے انتہائی اہمیت کے حامل علاقہ ہے اور اس علاقے کی ترقی کو کوئی نہیں روک سکتا۔ پورے چترال میں پرواک اور نصرگول وہ واحد علاقہ ہے جہاں مستقبل میں بڑے منصوبوں کے لئے اسپیس موجود ہے، اور بہت ممکن ہے کہ سی پیک کی تعمیر کے بعد پرواک یا نصرگول قدرت آباد میں انڈسٹریل اسٹیٹ کی تعمیر ہوسکے گا۔ ضلع ناظم کا کہنا تھا کہ مستقبل کی قیادت نوجوانوں کے ہاتھ میں ہیں، اس لئے نوجوانوں کو اپنے سامنے ہدف رکھتے ہوئے کام کرنا ہوگا۔ سن دوہزار اٹھارہ عیسوی کے بعد چترال میں صورتحال یکسر تبدیل ہونے جارہی ہیں۔ اس تبدیل ہوتے ہوئے صورتحال سے فائدہ اٹھانے کے لئے ہمیں ہنر مند اور باصلاحیت نوجوانوں کی ضرورت ہوگی۔ہم ایسے اقدامات اٹھارہے ہیں کہ مستقبل میں کسی سیاسی جماعت کے رہنما کو کسی قلعے میں جاکر ٹکٹ دینے کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی بلکہ کوئی بھی سیاسی رہنما الیکشن میں ٹکٹ دینے کے لئے عوام کے پاس جائیں گے۔ انہوں نے اپیل کیا کہ سارے نوجوان جماعت اسلامی یوتھ ونگ میں شامل ہوکر علاقے سے موروثی سیاست کے خاتمے میں ہمارے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ پرواک کی جغرافیائی حیثیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم پرواک میں ایک ایسا اسٹڈیم بنانا چاہتے ہیں جو کہ کم از کم آٹھ سے دس ایکڑ رقبے پر محیط ہو جو کہ پلے گراؤنڈ کے علاوہ جنازہ گاہ، عید گاہ اور دیدار گاہ کے طورپر استعمال ہو۔ اور انشاء اللہ بہت جلد ہم پرواک میں نیشنل لیول کا اسٹڈیم تعمیر کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں