230

اے این پی کے صوبائی رہنماخدیجہ سردار گاڑی ایکسیڈنٹ میں شہیدہونے والے علماء کے لواحقین سے تعزیت

چترال (ڈیلی چترال نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماخدیجہ سردارنے شوچ کے علاقے میں گاڑی ایکسیڈنٹ میں شہیدہونے والے علماء قاری ذاکراللہ بکر آباد،قاری صہیب احمد سکنہ تریچ اورتورکہو سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی و سیاسی شخصیت و نائب ناظم ویلج کونسل واشچ اقبال مراد کا جوان سال بیٹا اسامہ اقبال کی شہادت پردلی دکھ اوررنج کااظہارکیا۔انہوں نے مرحومین کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعاکی کہ اللہ پاک مرحومین کواپنے جواررحمت میں جگہ دے اورپسماندگان کویہ دردناک صدمہ ہمیت اورحوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطاکریں اور زخمی علماء کرام کو شفائے کامل و عاجل اور صحت و عافیت عنایت فرمائیں۔آمین۔انہوں نے کہاکہ چونکہ میں ضلعے سے باہرہوں چترال پہنچتے ہی مرحومین کے گھروں میں جاکرتعزیت کرونگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں