196

شندورپولو فیسٹیول 29سے 31جولائی تک منعقد کرنے کا اعلان

خیبر پختونخوا حکومت نے چترال میں شندور پولو فیسٹیول 29جولائی کو منعقد کرنے کا اعلان کردیا ہے ‘ اس سلسلے میں گزشتہ روز پشاور میں سیکرٹری محکمہ سیاحت و ثقافت محمد طارق کی سربراہی میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں فیسٹیول کے لئے تاریخیں مقرر کی گئیں ‘ اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ میلہ اکتیس جولائی کو اختتام پذیر ہوگا جس میں چترال اور گلگت کی ٹیموں کے مابین پولو ٹورنامنٹ کے علاوہ پیر ا گلائیڈنگ ‘ محافل موسیقی اور روایتی رقص کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ‘ محکمہ سیاحت نے اس بارشندور فیسٹول میں چترال اور گلگت کے مقامی کھانوں اوردیگر ثقافتی سٹال لگانے کا بھی فیصلہ کیا ہے ‘ میلے کو کامیاب بنانے اور ملکی سیاحوں کے ساتھ ساتھ زیادہ سے ز یادہ غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کو ٹینٹ ویلج بنانے اور اس میں تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں