321

ایگزیکٹیو وائس پریذیڈنٹ پی ٹی سی ایل شاہد محمود کا دورہ چترال چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سرتاج احمد خان سے ملاقات

چترال ( نمائندہ  ) ایگزیکٹیو وائس پریذیڈنٹ پی ٹی سی ایل شاہد محمود نے گذشتہ روز چترال کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر پی ٹی سی ایل آفس چترال میں چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر و چیرمین سی سی ڈی این سرتاج احمد خان نے اُن سے ملاقات کی ۔ ایس ڈی او پی ٹی سی ایل چترال عبدالربی و دیگر اسٹاف موجود تھے ۔ سرتاج احمد خان نے چترال میں فایبر اپٹیک کی سہولت فراہم کرنے پر وی ، پی کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا کہ چترال کے پندر ہ مقامات میں ڈی ایس ا یل کے ٹاور لگائے گئے ہیں جو کہ قابل تعریف ہے ۔ لیکن سروس میں اب بھی بہت مسائل موجود ہیں جنہیں دور کرنے کی آشد ضرورت ہے ، ۔ تاکہ صارفین صحیح معنوں میں فائبر آپٹیک سے فوائد حاصل کر سکیں ۔ انہوں نے ، بونی ،ریشن ، مستوج ، گرم چشمہ ، وریجون ، تورکہو اور ارند و کو بھی فائبر آپٹیک سے منسلک کرنے انٹرنل فائبر اپٹیک کی سہولت فراہم کرنے 196پئیرز کے چھوٹے ایکسچینج ، اورغوچ ، چمرکن ،موری لشٹ ، شیشی ، کلکٹک اور سوئیر میں قائم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر وائس پریذیڈنٹ نے یقین دھانی کی ۔ کہ جی ایم چترال کا دورہ کرے گا ، اور یہ تمام مسائل حل کئے جائیں گے ۔ انہوں نے سٹاف کی کمی پوری کرنے اور فیملی ہیلتھ سپورٹ پروگرام میں چترال کے سٹاف کو بھی شامل کرنے کا وعدہ کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں