198

کوئی بھی رکاوٹ آئے سی پیک کو کامیاب بنائیں گے ،منصوبے کے حوالے سے ہماری صلاحیتوں پر کسی کو شک و شبہ نہیں ہونا چاہیے :آرمی چیف

راولپنڈی ..چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ خطے میں بڑے پیمانے پر بہتری لائے گا، منصوبہ پاکستان،مغربی چین اورخطے کیلئے گیم چینجرہے اس کی کامیابی کے لئے خطے میں امن و استحکام نہایت ضروری ہے ،کوئی بھی رکاوٹ آئے سی پیک کو کامیاب بنائیں گے ،منصوبے کے حوالے سے ہماری صلاحیتوں پر کسی کو شک و شبہ نہیں ہونا چاہیے ۔ عوام کے تعاون سے پاکستان کو دہشت گردی اور انتہا پسندی سے محفوظ ملک بنا رہے ہیں اور سی پیک کے منصوبے کو انشا اللہ کامیاب بنائیں گے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی پیک لاجسٹک انٹرنیشنل فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک کی کامیابی نہ صرف پاکستان کی کامیابی ہے بلکہ اس کی کامیابی سے خطے میں ترقی اور سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوں گے۔ چین کے ساتھ تعلقات پر فخر ہے اور چین کی سرمایہ کاری سے پاکستان میں ترقی آئے گی جب کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبہ خطے میں بڑے پیمانے پر بہتری لائے گا لیکن سی پیک کے لیے خطے میں امن واستحکام نہایت ضروری ہے۔ چین کاون بیلٹ ون روڈوژن پوری دنیاکیلئے ہے جبکہ سی پیک خطے میں بڑے پیمانے پربہتری لائے گا۔ بطورقوم ہم اس موقع سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں ،ہمیں تجارت ،سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے قوانین اورقواعدبہتربناناہوں گے۔ 2030تک اقتصادی شراکت داری کامیاب کرنامیراخواب ہے، فوج اور تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے سی پیک کی سیکیورٹی کے لیے چاک و چوبند ہیں لیکن سی پیک کی کامیابی کے لئے تمام اداروں کو تعاون کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں