231

خیبرپختونخوا، محکمہ تعلیم نے ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت 30 اسکولز بند کرادیئے

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم نے پشاور کے 30 گرلز پرائمری اسکولوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ ڈی پی او پشاور کا کہنا ھے کہ مذکورہ فیصلہ 50 فیصد سے کم اندراج اور ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت کیا گیا۔ خیبر پختونخوا میں تعلیمی ایمرجنسی اور تعلیم نسواں کے فروع کے دعوے دھرے رہ گئے۔ پشاور میں لڑکیوں کے تیس سرکاری پرائمری اسکول بند کردیئے گئے، محکمہ تعلیم کا کہنا ہے طالبات کو قریبی اسکولوں میں منتقل کیا جائے گا۔ انضمام کے نام پر محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے اسکولوں کو بند کرنا شروع کردیا، محکمے نے صوبائی دارالحکومت پشاور کے 30 گرلرز پرائمری اسکولوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ای ڈی او کا کہنا ہے کہ فیصلہ 50 فیصد سے کم اندراج اور ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت کیا گیا، اور طالبات کو قریبی اسکولوں میں منتقل کیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت ایک طرف صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی کا اعلان کر چکی ہے تو دوسری جانب سے اسکول بند کرنے سے نہ صرف طالبات کو مشکلات ہوںگی بلکہ ان مستقبل بھی تاریکی میں ڈوبنے کا خدشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں