268

اینیٹ کاجواب پتھرسے !!! پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کی اب تک کی بڑی وکٹ اڑادی ،جیالوں کے بھنگڑے

کراچی (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کی رہنما ناز بلوچ نے ایک مرتبہ پھر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔پیپلزپارٹی کے میڈیا سیل میں پریس کانفرنس کے دوران ناز بلوچ نے تحریک انصاف کو خیرباد کہتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما فریال تالپور بھی موجود تھیں۔ناز بلوچ کا کہنا تھا کہ تبدیلی کا نعرہ لگاتے لگاتے تحریک انصاف خود تبدیل ہوگئی، یہی وجہ ہے کہ میں نے تحریک انصاف کو خیرباد کہتے ہوئے پیپلزپارٹی میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ میں سندھ کی بیٹی ہوں لیکن تحریک انصاف کا فوکس صرف پنجاب ہے اس لئے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بعد محسوس ہو رہا ہے کہ دوبارہ اپنے گھر واپس لوٹ آئی ہوں۔ناز بلوچ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا رخ صرف پنجاب اور مرکز کی طرف ہے جس کی وجہ سے کراچی اور سندھ نظر انداز ہے، عمران خان جب بھی کراچی آتے ہیں تو مقامی قیادت انہیں کارکنان سے دور رکھتی ہے، عمران خان کے دائیں بائیں کھڑے لوگ نہ تو نوجوان ہیں اور نہ ہی وہ کارکنان کی ترجمانی کرتے ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ اور فریال تالپور نے ناز بلوچ کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ان کی شمولیت کے بعد پیپلزپارٹی کی طاقت مزید بڑھے گی، انتخابات میں ہم کراچی میں بھی اکثریت حاصل کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں