242

وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف 20جولائی کوچترال کادروہ کریں گے

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال) پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمدنوازشریف 20 جولائی کو چترال کے معروف میگا پراجیکٹ لواری ٹنل کا افتتاح کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم بذریعہ ہیلی کاپٹر لواری ٹنل کے دیر سائڈ پر اُتریں گے ۔ جہاں وہ لواری ٹنل کا افتتاح کریں گے ۔ذرائع کے مطابق چترال کے دیگرمیگاپراجیکٹس جن میں گیس پلانٹس ،این ایچ اے کے زیرانتظام تعمیرہونے والی سڑکیں جن میں چترال چکدرہ روڈ،چترال کالاش ویلیز،چترال گرم چشمہ ،چترال شندورروڈزشامل ہیں ۔ کو بھی دیر سائڈ پر ہی افتتاح کیا جائے گا ۔ وزیر اعظم نے 2015 کے سیلاب کے دوران اپنے دورۂ چترال کے موقع پر جون 2017 میں لواری ٹنل کے افتتاح کا اعلان کیا تھا ۔ تاہم موسمی مسائل کی وجہ سے ایک مہینے کی تاخیر سے لواری ٹنل مکمل ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم 31جولائی کو شندور فیسٹول میں شرکت کریں گے ۔ لواری ٹنل موجودہ چترال کا وہ اہم منصوبہ ہے جس پر موجودہ وفاقی حکومت 80فیصد فنڈ فراہم کرکے تکمیل کو ممکن بنایا ۔انتظامیہ کے ایک آفیسر نے اس بات کی تصدیق کر دی ۔ کہ وزیر اعظم کل یا پرسوں لواری ٹنل کے افتتاح کیلئے آرہے ہیں ۔ لیکن تحریری طور پر کوئی پروگرام موصول نہیں ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ امیر مقام کے بذریعہ ہیلی دن دو بجے چترال پہنچنے کا پروگرام تھا ۔ اور ہم نے انتظامات بھی کئے تھے ۔ لیکن شام 6بجے تک اُن سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں