235

ضلع سیرت کونسل چترال پاکستان کے چیئرمین نے پیمراکی طرف سے وصال اردو چینل پر پابندی کی شدید مذمت

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال) ضلع سیرت کونسل چترال پاکستان کے چیئرمین حافظ نواز مدنی نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹر ی اتھارٹی (پیمرا) کی طرف سے وصال اردو چینل پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ چینل پاکستان کے نظریاتی سرحدوں کی محافظ مذہبی چینل ہے جس پرپابندی لگانے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاکہ اس چینل نے قلیل مدت میں پاکستان کے دشمنوں کا چہرا اس نے بے نقاب کیا ہے وہ اس کا کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ وصال چینل پر پابندی کا فیصلہ پیمرانے سراسر بیرونی دباؤ پر کیا ہے اور عوامی رائے کا احترام کرتے ہوئے پیمرا اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں