Site icon Daily Chitral

SRSPنے عشریت اورششی کوہ کے 250 گھرانوں میں خود روزگاری کے ذریعے میں غربت میں کمی لانے کے لئے کاروباری سامان فراہم

چترال(ڈیلی چترال نیوز) پاکستان غربت مکاؤ فنڈ کی مالی تعاون سے سرحد رورل سپورٹ پروگرام (ایس آر ایس پی ) کے لاسپ (LACIP)پراجیکٹ کے تحت چترال کے دو پسماندہ یونین کونسلوں عشریت اور شیشی کوہ میں 250 سو گھرانوں میں خود روزگاری کے ذریعے میں غربت میں کمی لانے کے لئے کاروباری سامان فراہم کئے گئے جن کی مالیت فی گھرانہ 45ہزار روپے بنتی ہے جبکہ ان میں بعض گھرانوں کو ان کی مرضی کے مطابق گائے اور بکریاں دے دئیے گئے۔ جمعہ کے روز دروش میں منعقدہ ایک تقریب میں ایس آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر طارق احمد ، لاسپ کے پراجیکٹ منیجر صلاح الدین صالح ، عشریت سے ضلع کونسل کے رکن مولانا انعام الحق ، شیشی کوہ سے رکن ضلع کونسل حاجی شیر محمد ،رضیت باللہ اور معروف عالم دین قاری جمال عبدالناصر نے دونوں یونین کونسلوں سے تعلق رکھنے والے خاندانوں میں سامان اور مال مویشی تقسیم کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے طارق احمد نے کہاکہ ایس آر ایس پی ایک غیر سیاسی اور ہر قسم کی تعصبات سے پاک ادار ہ ہے جوکہ گزشتہ دو دہائی سالوں سے چترال کے طول وغرض میں ترقی کے ہر سیکٹر میں خدمت انجام دیتے ہوئے غربت میں کمی لانے کی جدوجہد میں مصروف عمل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پی پی اے ایف کے تحت ایس آر ایس پی نے شیشی کوہ اور عشریت کے علاوہ بھی کئی یونین کونسلوں میں پراجیکٹ کامیابی سے مکمل کیا ہے ۔ اس موقع پر صلاح الدین صالح نے کہاکہ اس سے قبل ان یونین کونسلوں میں 112 افراد بشمول 56خواتین کو ووکیشنل ٹریننگ کی تربیت ، 27جوانوں کو ہیوی مشینری چلانے کی تربیت،20افراد کو دیگر ٹریڈوں میں تربیت اور 9کو کمپیوٹر کی ہارڈ ویر اور سافٹ ویر کی تربیت فراہم کرکے انہیں باعزت طور پر اپنی رزق آپ کمانے کے قابل بنادئیے گئے جس سے علاقے میں بے روزگاری کی شدت میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ ضلع کونسل کے اراکین نے علاقے میں غربت میں کمی لانے کے سلسلے میں ایس آر ایس پی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس پراجیکٹ کے تحت بڑے بڑے انفراسٹرکچر بھی تیار کئے گئے جن میں سویر کے مقام پر جیپ ایبل معلق پل قابل ذکر ہے جس کی ایک عرصے سے ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیاکہ ایس آر ایس پی کی کارکردگی اور طریقہ کارکے بارے میں چترال کی سوفیصد آبادی مطمئن ہے ۔

Exit mobile version