165

لواری ٹنل کی تاریخی افتتاح کرنے اور دیگر میگاپراجیکٹس کے اعلانات پر وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کا تہہ دل سے شکریہ۔مسلم لیگ ن چترال

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)محمد کوثر ایڈوکیٹ صدر مسلم لیگ ن سب ڈویژ ن چترال اور پارٹی ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں لواری ٹنل چترال کی تاریخی افتتاح کرنے اور دیگر میگاپراجیکٹس کے اعلانات پر قائد میاں محمد نواز شریف وزیراعظم پاکستان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یقیناًوزیراعظم میاں محمد نواز شریف چترال کی طرف محبت کی نظر سے دیکھ رہے ہیں ۔اوراپنے حکومت کے دوران چترال کے لئے تاریخی میگاپراجیکٹس کی بنیاد رکھے ہیں۔اُنہوں نے صوبائی صدر مسلم لیگ ن انجینئر امیرمقام کابھی چترال کی ترقی کے لیے اُن کی کوششوں پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔اُنہوں نے تقریب کو سبوتاز کرنے کی جماعت اسلامی دیر کی چترال دشمن کوششوں کی شدید مذمت کی اور ملک جہانزیب خان سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن اور صدراپر دیر نثار وردگ کو کامیاب جلسہ منعقد کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں