314

معروف سماجی ومذہبی رہنما قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے متاثرین سیلاب میں بستروں کی تقسیم

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے راشن کی تقسیم کے بعد متاثرین کی مزید ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے ان کے لئے خصوصی آڈر پر پشاور نمک منڈی سے بسترے بنوائیں گئے تھے،جو گدے ،رضائی اور تکیے پر مشتمل ایک مکمل سیٹ ہے اب تک 200سوجوڑے بسترے تیار ہو کر چترال پہنچ چکے ہیں ان میں سے 60جوڑے مژگول موڑکہو کے متاثرین میں تقسیم کر دی گئی باقی گرم چشمہ،وادی کیلاش،سہت اور پھرگرام موڑکہو کے متاثرین میں تقسیم کر دی جائیں گی۔ قاری فیض اللہ چترالی کے نمائندہ خصوصی مولانا خلیق الزمان خطیب شاہی مسجد چترال کا کہنا ہے کہ اکثر جگہوں میں لوگ گھروں سے خالی ایک ہی جوڑے کے ساتھ جان بچاتے ہوئے بھاگ نکل آئے تھے باقی ان کی زندگی کا سارا سرمایہ اور اشیاء ضرورت سیلاب میں بہہ گئے اسی ضرورت کو سامنے رکھ کرراشن کے بعد ان کے لئے اب بستروں کا انتظام کیا جارہاہے مولانا خلیق الزمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ وقتی مدد ہے جو فی الحال ان کے ساتھ کیا جارہا ہے باقی قاری فیض اللہ کی طرف سے مین اور اصل کام متاثرین کو آہنی چادروں کی فراہمی ہے جو کہ ایک میگا پروجیکٹ کی حیثیت رکھتا ہے جس پراب تک کے اندازے کے مطابق جب کہ حتمی فہرست متاثرین کی ابھی مکمل ہونا باقی ہے تقریبا 4کروڑ سے بھی زائدکا خرچہ ہے، جس پر ابھی سے کام شروع ہو ا ہے تقریبا 4000کے قریب چادریں چترال پہنچ چکی ہیں ،متاثرین کی سہولت کے لئے چترالی طرز تعمیر کے مطابق40×31 کے مکان کا ایک مجوزہ نقشہ تیار کیا گیا ہے اگر وہ اس نقشے کے مطابق اپنا مکان کھڑی کریں توقاری صاحب کی طرف سے دی جانے والی 60چادریں اس مکان کے لئے کافی ہوجائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں