گلگت(نمائندہ ڈیلی چترال نیوز ) چترال پریس کلب کے صحافیوں کی دس رکنی ٹیم صدر ظہیر الدین کی قیادت میں ایک ہفتے کی مطالعاتی دورے پر گلگت پہنچ گئی ۔ٹیم اپنے دورے کے دوران چترال سی پیک متبادل روٹ کا جائزہ لے گی اور گلگت و چترال کے مابین قدیم ثقافتی ، تہذیبی وزبان وادب کے رشتوں کو مضبوط بنانے اور چترال اور گلگت کے درمیان صحافتی رابطہ کاری کو مستحکم اور علاقے کے لئے سودمند بنانے نیز خطے کی قدرتی حسن اور ثقافت کو سیاحت کے فروع کے لئے مربوط اور سائنسی بنیادوں پر استوار کرنے کے بارے میں مختلف ممکنہ صورتوں کا جائزہ لے گی۔ ٹیم نے پہلے روز ضلع غذر کے دیو مالائی حسن