272

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 5اگست کو چترال کا دورہ کرینگے؛شاندار استقبال کی تیاریاں

چترال(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اگلے مہینے کی 5 تاریخ کو چترال کا دورہ کرینگے۔پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق پارٹی چیئرمین و سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے چترال شاخ کی خصوصی درخواست پر ضلع چترال کا دورہ کرنے کا وعدہ کیا تھا اور اپنے وعدے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے اگست کی 5 تاریخ کو چترال کا دورہ کررہے ہیں۔ اس دورے کو تاریخی بنانے کے لئے پیپلز پارٹی کی ضلعی قیادت نے تیاریوں کے سلسلےمیں کارکنان کے ساتھ مشاورت کا آغاز کردیا ہے تاکہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ چترال کو کامیاب بنایا جاسکے اور انکا  شایان شان استقبال اور عظیم الشان جلسہ منعقد کرکے چترال میں پیپلز پارٹی کے سیاسی قوت کا بھرپور مظاہرہ کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارٹی قیادت سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ چترال آرہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں