234

یونیورسٹی آف چترال NTSکی خدمات حاصل کرے گی۔

چترال /پراجیکٹ ڈائیریکٹر یونیورسٹی آف چترال پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری کے دفترسے جاری ایک اعلامیے کے مطابق جامعہ چترال حالیہ مشتہر کردہ آسامیوں کی ابتدائی ٹیسٹوں کے انعقاد کے لئے معروف ٹیسٹنگ سروس NTS کی خدمات حاصل کررہی ہے۔ اس سلسلے میں اہل امیدواروں کے کوائف این ٹی ایس کو مہیاکیے گئے ہیں۔ جبکہ تمام امیدوار وں کی اہلیت یا نااہلی بارے معلومات یونیورسٹی کے ویب سائٹwww.uoch.pkپر جلد ہی اپلوڈ کئے جارہے ہیں۔ این ٹی ایس صرف اہل امیدواروں کو رول نمبر سلپ جاری کریگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں