229

یونیورسٹی آف چترال کے طلبہ نے صوبائی سطح پر کوئز مقابلہ جیت لیا۔

پاکستان ٹیلی وژن پشاور سنٹرکے زیر اہتمام صوبہ خیبر پختونخواہ کے مختلف یونیورسٹیوں کے مابین یوم پاکستان کے حوالے سے کوئزمقابلہ ہوا جس میں یونیورسٹی آف چترال کی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد پشاور یونیورسٹی کی ٹیم کو ہرادیا۔ اس مقابلے کے آخری مرحلے میں یونیورسٹی آف چترال اور پشاور یونیورسٹی کے درمیان مقابلہ آٹھ دفعہ برابر (ٹائی) ہوا۔ تاہم چترال یونیورسٹی کے طلبہ کاشف آحمد اور مینہ نواز نے ذہانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نویں راؤنڈ میں مد مقابل کو ہرادیا۔واضح رہے کہ یہ یونیورسٹی آف چترال کی طرف سے صوبائی سطح پر کسی مقابلے میں پہلی مرتبہ شرکت ہے۔پراجیکٹ ڈائیریکٹر یونیورسٹی آف چترال پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری نے طلبہ کی کارکردگی کو سراہتے ہو ئے انہیں ملکی و بین الاقوامی سطح پرمقابلوں کیلئے بھرپور سہولیات کی فراہمی کا وعدہ کیا۔ اس سلسلے کی ملکی سطح پر مقابلہ اس مہینے کے آخر میں اسلام آباد میں منعقد ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں